0
Wednesday 23 Jun 2021 19:46

اردن کا غاصب صیہونی فوج کیساتھ "مشترکہ سرحدی کمانڈ سنٹر" قائم کرنیکا فیصلہ

اردن کا غاصب صیہونی فوج کیساتھ "مشترکہ سرحدی کمانڈ سنٹر" قائم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اردن و اسرائیل کے درمیان مشترکہ سرحد پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول کے لئے غاصب صیہونی رژیم اور اردن کی افواج کے درمیان ایک مشترکہ کمانڈ سنٹر تشکیل دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صیہونی اخبار معاریو کے مطابق اسرائیلی فوج نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اردن کے ساتھ واقع اپنی سرحد پر اردن کی فوج کے ساتھ تعاون کو توسیع دیتے ہوئے اس کے ساتھ ایک مشترکہ کمانڈ سنٹر تشکیل دے جس میں موجود تمام فورسز ایک مشترکہ زبان اور نگرانی کا واحد سسٹم استعمال کریں گی۔ اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ اسرائیل و اردن کا یہ مشترکہ سرحدی کمانڈ سنٹر "سرحدوں پر اسرائیل کے وسیع عسکری منصوبے" کا ایک حصہ ہے جس پر مختلف میدانوں میں 12 کروڑ اسرائیلی شکل (3 کروڑ 26 لاکھ ڈالر) کی خرچ کئے جائیں گے۔

فلسطینی اخبار القدس العربی نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ باوجود اس کے کہ غاصب صیہونی فوج کے آپریشن روم میں اردن کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تاہم تاریخ میں پہلی مرتبہ دونوں فریق نگرانی اور "اطلاعات کی جمع آوری" سے متعلق اسرائیلی فوج کے آلات کے ذریعے مشترکہ اطلاعات کا تبادلہ کریں گے جبکہ اس نئے کمانڈ سنٹر کی تشکیل کا مقصد مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے اندر کسی بھی تیسرے فریق کے نفوذ کو روکنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کمانڈ سنٹر آئندہ چند ماہ میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دے گا جبکہ اس منصوبے کی کامیابی کی صورت میں، دوسرے سرحدی علاقوں پر بھی ایسے ہی کمانڈ سنٹرز کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 939683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش