0
Wednesday 23 Jun 2021 19:52

یمن کیجانب سے امریکی "اسکین ایگل" کے ملبے کی ویڈیو جاری

یمن کیجانب سے امریکی "اسکین ایگل" کے ملبے کی ویڈیو جاری
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے چند روز قبل صوبہ صراوح کی فضائی حدود کے اندر مار گرائے جانے والے امریکی ڈرون طیارے "اسکین ایگل" کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 22 لاکھ ڈالر قیمت کا حامل یہ امریکی ڈرون 5 ہزار 400 میٹر کی بلندی پر مسلسل 20 تا 22 گھنٹے پرواز کر سکتا ہے جبکہ اس پر نصب "ای او" و "انفرا ریڈ" کیمرے دن رات دشمن کی پوزیشنوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف استعمال کیا جائے والا 1.4 میٹر طول، 3.1 میٹر عرض اور 20 کلوگرام وزن کا حامل درمیانے درجے کا یہ دوسرا امریکی "اسکین ایگل" ہے جسے یمنی افواج کی جانب سے گذشتہ 2 روز میں مار گرایا گیا ہے جبکہ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈار میں نہ آنے والے ان طیاروں کو ملکی سطح پر تیار کئے گئے ایسے میزائل دفاعی سسٹم سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کو تاحال متعارف نہیں کروایا گیا۔

خبر کا کوڈ : 939685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش