0
Wednesday 23 Jun 2021 20:41

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے  مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز  رضوی پر مشتمل ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے خواجہ آصف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خواجہ آصف کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ خواجہ آصف کی ناحق قید کا سلسلہ تمام ہوا، وہ سیاسی انتقام کی بدقسمت اور افسوسناک روایت کا نشانہ بنے، انہوں نے جس دلیری اور ثابت قدمی سے حکومت کے سیاسی انتقام کا سامنا کیا، وہ باعث فخر ہے، خواجہ آصف کو نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے وفاداری پر قید سہنا پڑی۔ واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو گزشتہ سال دسمبر میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 939691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش