QR CodeQR Code

وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح اجلاس

23 Jun 2021 21:17

اجلاس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی، جبکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کے چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کی زیرصدارت نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان سمیت سینیئر وفاقی وزراء شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی شریک تھے۔ اجلاس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی، جبکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کے چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور انٹیلیجنس تعاون کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 939696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939696/وزیراعظم-کی-زیرصدارت-آئی-ایس-ہیڈکوارٹرز-میں-اعلی-سطح-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org