0
Wednesday 23 Jun 2021 22:32

انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث عوام سخت اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں، شہر بھر میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں، مختلف مقامات کے باہر کچڑے اور گٹر کا پانی کھڑا ہوا ہے، ایسا لگتا ہے کہ شہر کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، جو ذمہ داریاں حکومت کے متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہیں وہ انہیں پورا کرنے میں پوری طرح ناکام نظر آتے ہیں، اس وقت سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں کی حالت بالخصوص کراچی میں سیوریج کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کے الیکٹرک اور اندرون سندھ میں واپڈا نے تاریکی کے خیمے لگائے ہوئے ہیں، بجٹ کے نام پر عوام کو مہنگائی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، غریب آدمی کا ایک وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد میں کچھ ہی ٹائم ہے جس کے لئے محکمہ بلدیات کو ابھی سے مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی، ہم بالکل واضح الفاظ میں بتارہے ہیں کہ اگر عزاداری سید الشہداء کیلئے انتظامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 939703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش