QR CodeQR Code

وفاق نے گلگت بلتستان کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 3 ارب روپے جاری کر دیئے

23 Jun 2021 22:40

صوبائی حکومت نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین کو ڈی آر اے الاﺅنس کیلئے وفاقی حکومت سے تین روب روپے کی گرانٹ مانگی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 3 ارب روپے جاری کر دیئے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ڈپٹی اکاﺅنٹنٹ جنرل آف پاکستان کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 21-2020 کیلئے گلگت بلتستان حکومت کو تین ارب روپے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین کو ڈی آر اے الاﺅنس کیلئے وفاقی حکومت سے تین روب روپے کی گرانٹ مانگی تھی۔ جی بی کے لائن ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں ملازمین نے ڈی آر اے الاﺅنس کیلئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے باہر کئی روز تک دھرنا دیا تھا۔ جس میں صوبائی وزراء پر مشتمل کمیٹی نے ڈی آر اے الاﺅنس جون کی تنخواہوں کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ وزراء کے اعلان کے بعد ملازمین نے دھرنا ختم کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 939704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939704/وفاق-نے-گلگت-بلتستان-کیلئے-گرانٹ-ان-ایڈ-کی-مد-میں-3-ارب-روپے-جاری-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org