QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نے ان کیخلاف کوئی حکم نہیں دیا جو کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

23 Jun 2021 22:38

العارف اکیڈمی میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ جن کرپٹ طاقتور افسران نے معصوم عوام کو دھوکا دیا اور اُن کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو اپنی عیاشی میں استعمال کیا اُن کے خلاف کاروائی کرکے عوام کو اُن کے جائز حقوق دلوائیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرکے مکان اور دکان بنائے اور لیزنگ کرائی ان کے مکانات اور دکانیں تو تباہ کی جارہی ہیں لیکن جن راشیوں اور لٹیروں نے ان غریبوں کو لوٹا اور کروڑوں اربوں لے کر بھاگ گئے ان کے خلاف کاروائی کرنے کی ہمت کسی میں نہیں۔ العارف اکیڈمی میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اگر عوام حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں تو وفاق اور صوبہ ایک دوسرے پر گولہ باری شروع کردیتا ہے اور عوام حیران و پریشان کھڑی رہ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر اور بیروزگار کرنے کے احکامات تو جاری کردیئے لیکن ان لٹیروں اور راشیوں کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں کیا جو کراچی کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ہیں اور آج بھی کراچی کی لاش نوچنے کھسوٹنے میں مشغول ہیں، اگر اس ہی طرح شہر کراچی کا یہی حال رہا تو وہ وقت دور نہیں کہ ہمارا شہر جو روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا تاریکی میں بدل جائے گا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ عوام کا اعتماد اب حکمرانوں سے اُٹھ چکا ہے لہذا حکومت کو چاہیئے کہ جن کرپٹ طاقتور افسران نے معصوم عوام کو دھوکا دیا اور اُن کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو اپنی عیاشی میں استعمال کیا اُن کے خلاف کاروائی کرکے عوام کو اُن کے جائز حقوق دلوائیں۔


خبر کا کوڈ: 939705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939705/سپریم-کورٹ-نے-ان-کیخلاف-کوئی-حکم-نہیں-دیا-جو-کراچی-کی-تباہی-کے-ذمہ-دار-ہیں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org