0
Wednesday 23 Jun 2021 22:44

ایتھوپیا میں پُرہجوم بازار پر فضائی بمباری، 80 افراد ہلاک، 43 زخمی

ایتھوپیا میں پُرہجوم بازار پر فضائی بمباری، 80 افراد ہلاک، 43 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افریقی ملک ایتھوپیا میں ووٹ گننے کا عمل جاری تھا کہ اس دوران ایک مصروف بازار میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں اداے کے مطابق ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں انتخابی عمل کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بڑے اور مصروف بازار پر فضائی بمباری بھی کی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا بمباری کس نے کی۔ اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 30 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ جائے وقوعہ پر درجن سے زائد ایمبولینسیں ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال لانے کے لیے انتظامیہ جنگجو گروپ سے مذاکرات میں مصروف ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام نے بھی نام نہ بتانے کی شرط پر عالمی خبر رساں ادارے کر بتایا کہ دو گروہ کے درمیان جنگ جاری ہے اور حملے کی جگہ تک ریڈ کراس کی ایمبولینسوں کو رسائی نہیں دی جارہی ہے۔ جنگ زدہ اور غربت کے شکار ایتھوپیا میں کئی مسلح گروہ آپس میں دست و گریبان ہیں۔ تاہم موجودہ وزیر اعظم نے مختلف قبائل اور حریف ممالک کے درمیان صلح کروا کے امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 939707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش