QR CodeQR Code

سندھ حکومت نالے تک تو صاف کروا نہ سکی صوبہ کیسے چلائے گی، صائمہ ندیم

23 Jun 2021 22:49

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو کھوکھلے نعروں اور چھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ عوام کو نہ روٹی دے سکا، نہ کپڑا اور نہ ہی مکان۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا تیسرا بجٹ کورونا کی تیسری لہر کے باوجود معیشت کو نئی ہمت دینے کیلئے کامیاب ہوا۔ ایم این اے صائمہ ندیم کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو کھوکھلے نعروں اور چھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ عوام کو نہ روٹی دے سکا، نہ کپڑا اور نہ ہی مکان، سندھ حکومت نالے تک تو صاف کروا نہ سکی یہ صوبہ کیسے چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 سال مستقل حکومت کرنے والی پارٹی بادشاہی نظام لانے والی پارٹی آج بھی روٹی کپڑا اور مکان کے جعلی بیانیہ پر سندھ کو نوچ نوچ کر کھا رہی ہے۔ ایم این اے صائمہ ندیم کا مزید کہنا تھا کہ 2021ء کی جدید صدی میں آج بھی صوبہ سندھ کی آبادی 50 فیصد لکیر سے نیچے ہے، 75 فیصد بھوک کا شکار ہے، 14 اضلاع میں سے 3 چوتھائی علاقے میں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے، سیوریج کا کوئی نظام نہیں ہے، 13 سالوں میں سندھ حکومت 9 ارب روپے خرچ کرچکی ہے لیکن اس میں سے 80 فیصد فنڈز وفاق سے ملے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں وفاق کو 7 ہزار اسی ارب دینے چاہیئے تھے جبکہ وفاق سندھ حکومت کو 7 ارب روپے دے چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 939709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939709/سندھ-حکومت-نالے-تک-صاف-کروا-نہ-سکی-صوبہ-کیسے-چلائے-گی-صائمہ-ندیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org