QR CodeQR Code

سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نااہلی نے عوام کو پانی کے بحران کا شکارکردیا، حافظ نعیم الرحمان

23 Jun 2021 23:02

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 14 برس سے سندھ میں حکمران ہے اور کراچی کے بہت سے شہری ادارے اس کے کنٹرول میں ہے جس میں واٹر بورڈ بھی شامل ہے اس نے پانی سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نااہلی، بدانتظامی و ناقص کاکردگی نے شہر قائد کے عوام کو سخت گرمی کے موسم میں پانی کی شدید قلت اور بحران کا شکار کردیا ہے، واٹر بورڈ کی لائینوں میں تو پانی نہیں آتا لیکن ٹینکر مافیا کو پانی مل جاتا ہے اور پانی سے محروم شہری مہنگے داموں ٹینکرز سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں، وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے اہل کراچی کے لئے پانی کے بڑے منصوبے K4 کو مسلسل تعطل میں رکھنے، بروقت مکمل نہ کرنے اور کراچی کا پانی کراچی کو نہ دینے کی بجائے بعض ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو دینے کے باعث شہر میں پانی کی قلت اور بحران نے ایک مستقل صورت اختیار کرلی ہے اور گرمی کے آتے ہی کراچی میں شدت پیدا ہوجاتی ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پانی کی قلت، عدم فراہمی اور قلت کی صورتحال یہ ہے کہ بعض علاقوں میں کئی کئی ماہ سے پانی نہیں آتا، بعض علاقے برسوں سے پانی سے محروم ہیں اور واٹر ٹینکر کے سوا پانی کے حصول کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نااہلی و بدانتظامی نے شہریوں کو مسلسل عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی گزشتہ 14 برس سے سندھ میں حکمران ہے اور کراچی کے بہت سے شہری ادارے اس کے کنٹرول میں ہے جس میں واٹر بورڈ بھی شامل ہے اس نے پانی سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 939711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939711/سندھ-حکومت-اور-واٹر-بورڈ-کی-نااہلی-نے-عوام-کو-پانی-کے-بحران-کا-شکارکردیا-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org