QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 19 کیسز سامنے آگئے

23 Jun 2021 23:12

محکمہ صحت کے مطابق جی بی میں کویڈ کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 131 ہو گئی ہے۔ بدھ کے روز 17 مریض صحتیاب ہوئے۔ گلگت بلتستان میں کرونا سے مجموعی متاثرین کی تعداد 5869 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مزید 19 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق جی بی میں کویڈ کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 131 ہو گئی ہے۔ بدھ کے روز 17 مریض صحتیاب ہوئے۔ گلگت بلتستان میں کرونا سے مجموعی متاثرین کی تعداد 5869 ہو گئی ہے۔ جن میں سے اب تک 111 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان کرونا کیسز کی شرح 5.18 فیصد ہے جبکہ ریکوری کیسز کی شرح 95.88 فیصد، اموات کی شرح 1.89 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 939713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939713/گلگت-بلتستان-میں-کرونا-وائرس-کے-19-کیسز-سامنے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org