QR CodeQR Code

سربراہ حماس موریتانیہ میں، ایران و حزب اللہ کیساتھ انتہائی قریبی تعلقات وابستہ ہیں، اسمعیل ہنیہ

23 Jun 2021 23:21

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ نے موریتانیہ کے اپنے دورے کے دوران تاکید کی ہے کہ نہ صرف ایران کیساتھ ہمارے ہمیشہ سے بہترین تعلقات استوار ہیں بلکہ حزب اللہ کیساتھ بھی ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جبکہ ان تعلقات کی نوعیت تزویراتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ موریتانیہ کے دورے پر موجود فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ نے موریتانیہ کے حکام اور اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے کہ حماس کے ایران و حزب اللہ کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات استوار ہیں۔ عرب چینل العالم کے مطابق اپنی گفتگو میں اسمعیل ہنیہ نے تاکید کی ہے کہ نہ صرف ایران کے ساتھ ہمارے ہمیشہ سے بہترین تعلقات استوار ہیں بلکہ حزب اللہ کے ساتھ بھی ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جبکہ ان تعلقات کی نوعیت تزویراتی ہے۔ انہوں نے حماس کو حاصل ایران کی بے دریغ و وسیع حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے بغیر کسی توقع یا شرط و شروط کے، فلسطینی مزاحمتی محاذ کی وسیع و ہمہ جانبہ حمایت کی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دورے میں موسی مرزوق، خلیل الحیہ اور عزت الرشق سمیت حماس کے متعدد مرکزی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ فلسطینی خبرررساں ایجنسی شہاب نے اس حوالے سے موسی مرزوق سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حماس کا اعلی سطحی وفد موریتانیائی حکام اور سیاسی و عوامی جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات اور تمام فلسطینی امور پر مفصل گفتگو کے بعد آج ہی وطن واپسی کے لئے عازم سفر ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ایران، لبنان اور ترکی کے دورہ جات بھی حماس کے اس اعلی سطحی وفد کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 939715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939715/سربراہ-حماس-موریتانیہ-میں-ایران-حزب-اللہ-کیساتھ-انتہائی-قریبی-تعلقات-وابستہ-ہیں-اسمعیل-ہنیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org