0
Wednesday 23 Jun 2021 23:46

فلور ملز کی مرحلہ وار ہڑتالیں شروع، آٹے کا بحران مزید سنگین

فلور ملز کی مرحلہ وار ہڑتالیں شروع، آٹے کا بحران مزید سنگین
اسلام ٹائمز۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال شروع کردی ہے اور ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ اور فلور ملز کے درمیان گندم سے نکلنے والے چوکر پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے ملک بھر میں مرحلہ وار ہڑتال کا اعلان کردیا ہے. فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطاق تین روزہ علامتی ہڑتال کے تحت آج سے ملک بھر میں فلورملز گندم کی واشنگ نہیں کریں گی، 24 اور 25 جون کو آٹے کی پسائی روک دی جائے گی، اور اس کے بعد بھی اگر حکومت کی جانب سے ٹیکس واپس نہیں لیا جاتا تو 30 جون سے ملک بھر کی فلور ملز غیر معینہ مدت تک مکمل ہڑتال کریں گی جس میں سہولت بازاروں، اتوار بازاروں سمیت اوپن مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہیں کیا جائے گا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں غذائی اشیاء پر ٹیکسز نہیں لگائے جاتے اور پاکستان میں اس کے برعکس ٹیکسز میں کٹوتی کی بجائے اضافہ کردیا گیا ہے، فنانس بل میں گندم کے چوکر کی سیل پر 17 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے، سال 2015 میں بھی گندم کے چوکر کی سیلز پر سیل ٹیکس کا نفاذ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں فلور ملز انڈسٹری کے احتجاج پر عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ختم کر دیا گیا۔ 2019 کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کا استثنیٰ ختم کرکے دوبارہ سے گندم کے چوکر کی سیلز پر 7 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا جو ایوان وزیر اعظم میں ایف بی آر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد واپس لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 939723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش