QR CodeQR Code

ایف اے ٹی ایف پر قیاس آرائی سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، وزارت خزانہ

23 Jun 2021 23:53

خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے بیان جاری کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے فرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے، فرانس نے ایکشن پلان کے اطلاق کے لئے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، میڈیا فیٹف سے متعلق نامکمل خبروں سے اجتناب کرے۔ وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے فرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے، فرانس نے ایکشن پلان کے اطلاق کے لئے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اعلی سیاسی سطح کی یقین دہانی کرائی ہے، اور گزشتہ دو سالوں میں ایکشن پلان پر مؤثر اور تیز تر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان کی کارکردگی کو بین الاقوامی برادری نے بھی سراہا ہے۔ میڈیا فیٹف سے متعلق قیاس آرائیوں اور نامکمل خبروں سے اجتناب کرے، ایسی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پاکستان سے متعلق فیٹف فیصلہ 25 جون کے پلینری اجلاس کے بعد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 939724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939724/ایف-اے-ٹی-پر-قیاس-آرائی-سے-عالمی-تعاون-کو-نقصان-پہنچ-سکتا-ہے-وزارت-خزانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org