0
Wednesday 23 Jun 2021 23:57

امریکہ اپنی گیم کھیلے گا اور پاکستان کو بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کرے گا، احمد حسین ڈیہڑ

امریکہ اپنی گیم کھیلے گا اور پاکستان کو بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کرے گا، احمد حسین ڈیہڑ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے واضح انکار کر کے وزیراعظم نے ثابت کردیا کہ وہ بلا خوف ہر کام کر گزرتے ہیں۔ افغانستان جنگ کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، اس جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں، اب کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے، پاکستان 30لاکھ افغان پناہ گزینوں کا بوجھ بھی اٹھائے ہوئے ہے۔ امریکہ بیس سال افغانستان میں بیٹھ کر جنگ نہیں جیت سکا تو پاکستانی اڈے استعمال کر کے کیا کرلے گا۔ ایسی خواہشوں کا اظہار کر کے ہمیں پھر سے دہشت گردی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کا پرانا قصہ چھیڑ کر طالبان سے لڑانے کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکے گی، وزیراعظم کہہ چکے افغانستان میں امن خطے کے لیے ضروری ہے۔ اپنے ملک کو محفوظ رکھیں گے۔ عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ ہمیں کسی کی لڑائی نہیں لڑنی، ہمیں اپنے ملک کو عزیز رکھنا ہے۔ امریکہ پہلے ہمیں استعمال کرتا ہے پھر الزامات لگاتا ہے۔ اڈے دینے سے واضح انکار کر کے وزیراعظم نے ثابت کردیا کہ وہ بلاخوف ہر وہ کام کرگزر تے ہیں جو عوامی امنگوں کے مطابق اور ملک کے مفاد میں ہو۔ امریکہ اپنی گیم کھیلے گا اور بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کرے گا، یہ قومی معاملہ اور حب الوطنی کا تقاضا ہے، اپوزیشن وزیراعظم پر تنقید کے بجائے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرے۔ ملکی معیشت کی سمت درست راستے پر چل نکلی کسی جنگ میں حصہ دار بن کر قوم کا پھر سے نقصان نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 939726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش