0
Thursday 24 Jun 2021 06:05

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون نے سینیٹ الیکشن میں مک مکا کیا، قادر مندوخیل

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون نے سینیٹ الیکشن میں مک مکا کیا، قادر مندوخیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون نے سینیٹ الیکشن میں پنجاب میں مک مکا کرکے نشستیں آپس میں تقسیم کی تھیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری جہاں ڈیرے جما لیتے ہیں، وہاں سے کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلتا ہے۔ آصف زرداری اور پرویز الہٰی کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قاف لیگ ہمارے ساتھ حکومت میں بھی رہی ہے اور یہ ان کے ساتھ کوئی پہلی ملاقات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کے نامزد کردہ باقی لوگوں کو بھی کوئی سزا نہیں ملی، اکثر ضمانتوں پر ہیں جبکہ پرویز مشرف کو ریڈ کارپٹ پر باہر بھیجا گیا۔
خبر کا کوڈ : 939745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش