0
Thursday 24 Jun 2021 06:12

کراچی میں رینجرز پر حملہ کبیر نے کزن کا بدلہ لینے کیلئے کیا، اندورنی کہانی آگئی

کراچی میں رینجرز پر حملہ کبیر نے کزن کا بدلہ لینے کیلئے کیا، اندورنی کہانی آگئی
اسلام ٹائمز۔ رواں سال 15 مارچ کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں پر ہونے والے دھماکے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ حکام کے مطابق دھماکا کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم کبیر نے کیا۔ تحقیقات کے مطابق کبیر نے یہ دھماکا سیکیورٹی اداروں سے مبینہ طور پر بدلہ لینے کے لئے کیا کیونکہ کبیر کا ایک کزن، جو خود بھی کالعدم تنظیم کا حصہ تھا، پنجاب میں سیکیورٹی اداروں سے مبینہ مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق ملزم کبیر کا بنیادی تعلق سوات سے جبکہ کراچی میں وہ میٹرو ول سائٹ کا رہائشی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب ملزم کبیر افغانستان بھی جاچکا ہے، کبیر نے مبینہ طور پر یہ دھماکا سیکیورٹی اداروں سے بدلہ لینے کے لئے کیا کیونکہ کبیر کا ایک کزن پنجاب میں سیکیورٹی اداروں سے مبینہ مقابلے میں مارا جاچکا ہے جو خود بھی کالعدم تنظیم کا حصہ تھا۔

حکام کے مطابق مبینہ طور پر اپنے کزن کا بدلہ لینے کے لئے کبیر نے رینجرز اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا، کبیر اس واردات میں خود بھی دھماکا کرتے ہوئے زخمی ہوا تھا تاہم لفٹ لے کر فرار ہوگیا تھا۔ جس موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر وہ فرار ہوا وہیں سے کیس کی اصل تحقیقات کا آغاز ہوا۔ کبیر کی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی وڈیو سے تحقیقات میں مدد ملی۔ حکام کے مطابق حساس ادارے، رینجرز اور سی ٹی ڈی کبیر اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہیں۔ حکام کے مطابق اس پہلو کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ اس دھماکے کے بعد ابتدائی طور پر اس کی ذمہ داری کسی اور تنظیم نے کیوں قبول کی۔
خبر کا کوڈ : 939748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش