QR CodeQR Code

ایرانی عوام نے انقلابی اقدار اور قومی مفادات کے تحفظ کے حق میں ووٹ دیا، آیت اللہ ابراہیم رئیسی

24 Jun 2021 07:08

حرم رضوی میں جشن میلاد امام رضا (ع) سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ایرانی صدر نے کہا کہ اعلیٰ حکام، مدیروں اور ڈائریکٹروں کو عوام کا خدمت گزار ہونا چاہیئے اور میں معاشرے کے وقار اور کرامت کے تحفظ کے سلسلے میں تلاش و کوشش کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے انقلاب اسلامی کی اقدار اور قومی مفادات کے تحفظ کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ حکومت کے تمام اہلکاروں کو عوام کی خدمت کرنی چاہیئے، کسی کو بھی معاشرے کے وقارو کرامت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ حرم رضوی میں جشن میلاد امام رضا (ع) سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام، مدیروں اور ڈائریکٹروں کو عوام کا خدمت گزار ہونا چاہیئے اور میں معاشرے کے وقار اور کرامت کے تحفظ کے سلسلے میں تلاش و کوشش کروں گا۔ ایران کے نئے صدر نے کہا کہ عوامی کرامت کا تحفظ ضروری ہے اور کسی کوعوام کی کرامت اور شرافت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کے انتخاب میں ان کی عوامی خدمات کو مدنظر رکھا جائےگا، عوامی وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 939758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939758/ایرانی-عوام-نے-انقلابی-اقدار-اور-قومی-مفادات-کے-تحفظ-حق-میں-ووٹ-دیا-آیت-اللہ-ابراہیم-رئیسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org