QR CodeQR Code

لاہور، جوہر ٹاون دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

وزیراعلیٰ کا جناح ہسپتال کا دورہ، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

24 Jun 2021 08:52

دھماکے میں 24 افراد متاثر ہوئے، 8 خواتین، 4 بچے، 12 مرد شامل ہیں۔ سانحہ جوہر ٹاؤن کے 8 زخمیوں کو طبی امداد دیکر ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ سانحہ میں ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں باپ بیٹا 5 سالہ عبدالحق اور 30 سالہ عبدالخالق شامل ہیں جبکہ رات گئے 40 سالہ مظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ جوہر ٹاؤن کے 12 زخمی جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن میں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ایک حاملہ خاتون اور ایک پولیس اہلکار تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔ دھماکے میں 24 افراد متاثر ہوئے، 8 خواتین، 4 بچے، 12 مرد شامل ہیں۔ سانحہ جوہر ٹاؤن کے 8 زخمیوں کو طبی امداد دیکر ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ سانحہ میں ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں باپ بیٹا 5 سالہ عبدالحق اور 30 سالہ عبدالخالق شامل ہیں جبکہ رات گئے 40 سالہ مظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

مظہر بی آر او سوسائٹی میں واقع گھر میں مالی کا کام کرتا تھا اور شیر شاہ کالونی کا رہائشی تھا۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد مظہر کی لاش کو اس کے آبائی گھر منتقل کر دیا ہے۔ ادھر رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز چوکس ہیں، دشمن کے عزائم ان شاء اللہ ناکام ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس کے بہادر جوانوں کو نے دہشتگردوں کو ٹارگٹ تک نہیں پہنچنے دیا۔


خبر کا کوڈ: 939768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939768/لاہور-جوہر-ٹاون-دھماکے-میں-جاں-بحق-افراد-کی-تعداد-4-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org