QR CodeQR Code

پردے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے، علامہ حسن رضا ہمدانی

24 Jun 2021 21:00

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں، ہماری خواتین کو چاہیئے کہ وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور اسے اپنانے کی ہر ممکن کوشش بجا لائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خواتین کے پردے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ بیان خوش آئند ہے، اسلامی تعلیمات کی مخالفت کرنیوالے گروہ اس بیان پر نالاں ہیں، تاہم شریعت محمدی (ص) کے پیروکار اس بیان پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا کردار مثالی ہوا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی و ثقافتی پردے کا لحاظ رکھتے ہوئے خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع فراہم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں، ہماری خواتین کو چاہیئے کہ وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور اسے اپنانے کی ہر ممکن کوشش بجا لائیں۔


خبر کا کوڈ: 939769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939769/پردے-سے-متعلق-وزیراعظم-کا-بیان-خوش-ا-ئند-ہے-علامہ-حسن-رضا-ہمدانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org