QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں 48 گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

24 Jun 2021 10:48

ٹرین سروس بحالی کے بعد یکم جولائی سے 50 فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرین چلانے کی اجازت ہو گی۔ مقبوضہ وادی میں 48 گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ سروسز بھی اچانک معطل کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر قابض بھارتی انتظامیہ نے ٹرین سروس کی معطلی میں توسیع کر دی جبکہ انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے ٹرین سروس کی معطلی میں 30 جون تک توسیع کی گئی ہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں بانیہال اور بارہ مولہ کے درمیان ٹرین سروس معطل کی ہے۔ ٹرین سروس بحالی کے بعد یکم جولائی سے 50 فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرین چلانے کی اجازت ہو گی۔ مقبوضہ وادی میں 48 گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ سروسز بھی اچانک معطل کر دی گئی ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 939799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939799/مقبوضہ-کشمیر-میں-48-گھنٹے-کیلئے-انٹرنیٹ-سروس-بند-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org