0
Thursday 24 Jun 2021 11:08

دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنا ہوگا، اعجاز چودھری

دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنا ہوگا، اعجاز چودھری
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز چودھری نے جوہر ٹاون لاہور میں ہونیوالے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھماکہ میں ہونیوالے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، حکومت زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے، دہشتگرد اپنے اوچھے ہتھکنڈے اور بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں اور بھاری قیمت ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور دہشتگردوں کے قلع قمع تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنا ہوگا۔
 
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو پھلتا پُھولتا اور ترقی کرتا پاکستان ہضم نہیں ہو پا رہا، 22 کروڑ پاکستانی ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بعدازاں اعجاز چودھری سے پارٹی رہنما رائے عزیز اللہ نے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکہ کو پاکستانی اڈے نہ دینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے، اڈے نہ دینے کے اعلان بے بنیاد پروپیگنڈا کرنیوالی کرپٹ اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے، پی ٹی آئی ملکی سالمیت پر آنچ بھی نہیں آنے دے گی نہ ہی کسی اور ملک کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے گی۔
خبر کا کوڈ : 939806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش