QR CodeQR Code

آزادکشمیر کے عام انتخابات کے دوران رینجرز کو تعینات کرنے کی منظوری

24 Jun 2021 11:10

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رینجرز کی تعیناتی کے لیے آزادکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید کی درخواست قبول کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 25 جولائی کو ہونے والے آزادکشمیر کے عام انتخابات کے دوران رینجرز کو تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رینجرز کی تعیناتی کے لیے آزادکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) عبدالرشید کی درخواست قبول کر لی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں آزادکشمیر کے 33 اور کشمیری مہاجرین کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔ آزادکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق 28 لاکھ 20 ہزار جس میں سے 15 لاکھ 90 ہزار مرد اور 12 لاکھ 97 ہزار خواتین شامل ہیں، اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ پارٹیوں اور امیدواروں کو انتخابی نشان 4 جولائی کو دوپہر 2 بجے سے قبل الاٹ کیے جائیں گے اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست اسی دن شائع کی جائے گی جب کہ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہو گی۔ سی ای سی نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور ان کے پولنگ ایجنٹس کے لیے پہلے ہی 16 صفحات پر مشتمل "ضابطہ اخلاق" پیش کر دیا ہے جس میں قانونی اور آئینی تقاضوں اور دیگر گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا کہا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 939807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939807/آزادکشمیر-کے-عام-انتخابات-دوران-رینجرز-کو-تعینات-کرنے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org