0
Thursday 24 Jun 2021 12:13

لاہور دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بابوصابو چیک پوسٹ سے شہر میں داخل ہوئی، تحقیقات

لاہور دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بابوصابو چیک پوسٹ سے شہر میں داخل ہوئی، تحقیقات
اسلام ٹائمز۔ جوہر ٹاون دھماکہ کے حوالے سے سی ٹی ڈی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بابو صابو چیک پوسٹ سے داخل ہوئی، گاڑی بابو صابو چیک پوسٹ سے صبح 9 بجکر 40 منٹ پر لاہور میں داخل ہوئی، سیف سٹی فوٹیج کے مطابق ناکے پر موجود اہلکاروں نے گاڑی کو چیک نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جبکہ پولیس اور تفتیشی اداروں کو کار کے ڈرائیور کی تلاش ہے جس نے گاڑی کو دھماکے کی جگہ پر پارک کیا تھا۔
 
دھماکے میں استعمال ہونیوالی کار کو نیلی شلوار قمیض والے ڈرائیور نے جوہر ٹاون میں چھوڑا اور بعدازاں دہشت گرد کار چھوڑ کر پیدل فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد کار چھوڑ کر مولانا شوکت علی روڈ تک پیدل آیا، تفتیشی اداروں نے علاقے میں موجود تمام تر سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ ممکنہ طور پر دہشت گرد کا ساتھی پہلے سے مولانا شوکت علی روڈ پر موجود تھا۔
خبر کا کوڈ : 939823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش