0
Thursday 24 Jun 2021 13:08

کراچی، گلشن اقبال کے بنگلے میں ایک کروڑ سے زائد روپے کی ڈکیتی

کراچی، گلشن اقبال کے بنگلے میں ایک کروڑ سے زائد روپے کی ڈکیتی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے پوش علاقے میں ایک کروڑ سے زائد روپے کی ڈکیتی ہوئی، جہاں ملزمان 80 تولہ سونا، روپے، امریکی ڈالر اور کار لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا، 3 ملزمان سونا، روپے، ڈالر اور کار لے کر فرار ہوگئے، مجموعی طور پر 1 کروڑ 7 لاکھ سے زائد کی لوٹ مار کی گئی۔ واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا، ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور مقدمہ آج صبح درج ہوا۔ مدعی کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ اچانک 3 ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور مجھ پر پستول تان لیا۔

مدعی نے کہا کہ ملزمان نے مزاحمت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی، ایک ملزم فیملی کے ساتھ ٹی وی لاؤنج میں رہا، 2 کمرے میں چلے گئے، ملزمان نے الماری میں رکھے 80 تولہ سونے کے زیورات لوٹے، جبکہ 8 ہزار 500 امریکی ڈالر اور 90 ہزار روپے لوٹے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دوسرے کمرے سے ایک نیا اور ایک پرانا لیپ ٹاپ بھی اٹھا لیا، ایک ملزم مسلسل کسی سے رابطے میں تھا، ملزمان دیکھنے میں سرائیکی اور بات چیت اردو میں کر رہے تھے، جبکہ ملزمان جاتے ہوئے کار بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
خبر کا کوڈ : 939829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش