QR CodeQR Code

گھوٹکی ٹرین حادثہ، تحقیقات کیلئے پرائیویٹ ماہر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

24 Jun 2021 13:13

ڈاکٹر عمر ہوائی حادثات اور روڈ حادثات میں مہارت رکھتے ہیں اور شعبہ حادثات کی پرائیویٹ کنسلٹنٹ کمپنی کےسربراہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گھوٹکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے ماہر حادثات ڈاکٹر عمر کی خدمات لینے حتمی فیصلہ کرلیا گیا، ڈاکٹر عمر ہوائی حادثات اور روڈ حادثات میں مہارت رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے پرائیویٹ ماہر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ریلوے کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں ماہر کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے ماہر حادثات ڈاکٹر عمر کی خدمات لینے حتمی فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر عمر این ایچ اے اور سول ایوی ایشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر عمر ہوائی حادثات اور روڈ حادثات میں مہارت رکھتے ہیں اور شعبہ حادثات کی پرائیویٹ کنسلٹنٹ کمپنی کےسربراہ ہیں۔ واضح رہے 7 جون کو ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا، جس میں 63 افراد جاں بحق، جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے والوں اور نااہلی کے ‏مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سکھر، کراچی اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ریلوے کے سینئر افسران کو معطل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 939832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939832/گھوٹکی-ٹرین-حادثہ-تحقیقات-کیلئے-پرائیویٹ-ماہر-کی-خدمات-حاصل-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org