QR CodeQR Code

لاہور دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا گیا

24 Jun 2021 14:39

ملزم پیٹر پال ڈیوڈ کا تعلق کراچی سے اور کچھ عرصے سے گوجرانوالہ میں مقیم تھا۔ ملزم پیٹر پال ڈیوڈ کچھ عرصہ قبل ہی دبئی سے واپس پاکستان آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پیٹر پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی تیار کروائی تھی۔ تحقیقاتی ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹر پال ڈیوڈ کے غیر ملکی تنظیم کیساتھ تعلقات کے شواہد ملے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں گزشتہ روز ہونیوالے بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار لیا ہے۔ ملزم کل شام کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کراچی فرار ہو رہا تھا۔ ملزم پیٹر پال ڈیوڈ کا تعلق کراچی سے اور کچھ عرصے سے گوجرانوالہ میں مقیم تھا۔ ملزم پیٹر پال ڈیوڈ کچھ عرصہ قبل ہی دبئی سے واپس پاکستان آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پیٹر پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی تیار کروائی تھی۔ تحقیقاتی ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹر پال ڈیوڈ کے غیر ملکی تنظیم کیساتھ تعلقات کے شواہد ملے ہیں۔ پیٹر پال ڈیوڈ کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 939840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939840/لاہور-دھماکے-کا-ماسٹر-مائنڈ-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org