QR CodeQR Code

جیلوں میں ملاقاتوں کیلئے جدید سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

24 Jun 2021 16:07

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ بڑی جیلوں میں 30 سے 50 انٹرکام نصب کئے جائیں گے۔ چھوٹی جیلوں میں 20 سے 30 انٹرکام نصب ہوں گے۔ عام ملاقات کے دوران زیادہ لوگ ہونے سے شور ہوتا ہے، بات چیت میں بھی مسئلہ ہوتا ہے جبکہ انٹرکام سسٹم سے قیدی اور ملاقاتی آپس میں بہتر طریقے سے بات کر سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات کیلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق لاہور کی دونوں جیلوں سمیت پنجاب کی 43 جیلوں میں جالی ختم کرکے ملاقاتیوں اور قیدیوں کے درمیان شیشے نصب کرکے انٹرکام کے ذریعے بات کروائی جائے گی۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ بڑی جیلوں میں 30 سے 50 انٹرکام نصب کئے جائیں گے۔ چھوٹی جیلوں میں 20 سے 30 انٹرکام نصب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام ملاقات کے دوران زیادہ لوگ ہونے سے شور ہوتا ہے، بات چیت میں بھی مسئلہ ہوتا ہے جبکہ انٹرکام سسٹم سے قیدی اور ملاقاتی آپس میں بہتر طریقے سے بات کر سکیں گے۔ ملاقات کے دوران منشیات کی فراہمی کی شکایات تھیں جس کا اب مکمل خاتمہ ہوگا۔ بڑے کریمینلز کی بات چیت کی ریکارڈنگ بھی رکھی جائے گی۔ تمام جیلوں میں سسٹم کی انسٹالیشن پر 3 کروڑ روپے لاگت آئے گی جو کہ منظور ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 939848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939848/جیلوں-میں-ملاقاتوں-کیلئے-جدید-سسٹم-متعارف-کروانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org