0
Thursday 24 Jun 2021 18:55

الخدمت فاونڈیشن، خدمات کا دائرہ کار ملک بھر میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے، محمد عبدالشکور

الخدمت فاونڈیشن، خدمات کا دائرہ کار ملک بھر میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے، محمد عبدالشکور
اسلام ٹائمز۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی سینٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس الخدمت کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوا۔ فاونڈیشن کے صدر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں سابقہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق اور عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤندیشن معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے کوشاں ہے اور ملک میں یہ تبدیلیاں تب ہی آسکتی ہیں، جب ہمارے جذبے سچے ہوں اور ہم رضائے الہیٰ کی خاطر دوسروں کو اپنی ذات سے فائدہ پہنچانے کے لئے پرعزم ہوں۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان اپنی سماجی خدمات کا دائرہ کار ملک کے کونے کونے تک پہچانے کا عزم رکھتی ہے۔

اجلاس میں آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم، صاف پانی، کفالتِ یتامیٰ، مواخات اور سماجی خدمات پروگرام سمیت ریسورس اینڈ موبلائزیشن، میڈیا اینڈ مارکیٹنگ، ہیومن ریسورس اینڈ ریسرچ، فنانس اینڈ اکاؤنٹ اور والنٹئیرز مینجمنٹ پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی منصوبہ بندی پیش کی گئی۔ سینیئر نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص، سیکرٹری جنرل شاہد اقبال، چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرلز احمد جمیل راشد اور اعجاز اللہ خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال، ایم ڈی الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن سفیان احمد خان، اکرام اللہ سبحانی اور دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 939863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش