0
Thursday 24 Jun 2021 21:05

نئی دہلی میں نریندر مودی کی صدارت میں کشمیر اجلاس ختم

نئی دہلی میں نریندر مودی کی صدارت میں کشمیر اجلاس ختم
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل پر وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے طلب کردہ ’کل جماعتی میٹنگ‘ تین گھنٹے سے زیادہ چلی، جس میں بیشتر شرکاء نے ریاست کی بحالی کی بات کی اور نریندر مودی نے کشمیری سیاسی لیڈروں کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ سینئر کانگریس لیڈران غلام نبی آزاد، نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ اور عمر فاروق، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی، بی جے پی کے چمن لال اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین وزیر اعظم کی رہائشگاہ پر منعقد ہونے والے اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

جموں و کشمیر کی سیاست کے لئے انتہائی اہم تصور کئے جانے والے اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل ایڈوائزر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور بہت سارے دیگر اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 939879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش