0
Thursday 24 Jun 2021 21:09

حد بندی کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات ہونگے، نریندر مودی

حد بندی کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات ہونگے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج واضح کیا کہ جموں و کشمیر اسمبلی حلقوں کی حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد وہاں انتخابات ہوں گے۔ مودی نے یہ اطلاع نئی دہلی میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج یہاں بلائے گئے ایک جماعتی اجلاس میں دی۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے الطاف بخاری نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے تمام کشمیری لیڈروں سے صبر سے ہمارے معاملات سنے۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کا عمل ختم ہونے کے بعد انتخابات کا آغاز ہوگا۔

جموں و کشمیر کا 5 اگست 2019ء کو ریاست کا درجہ ختم کئے جانے کے بعد اس کو دو مرکزی خطوں میں تقسیم کئے جانے کے بعد بھاجپا کی طرف سے پہلی بار وہاں کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی پیش کش کی گئی ہے۔ دوسری طرف کشمیری پنڈتوں کی تنظیموں نے اجلاس میں ان کی عدم دعوت کی مخالفت کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ ایک اہم پہلو ہے اور اس کی بھی سنی جائے۔ تاہم اس اجلاس کے لئے کوئی سرکاری ایجنڈا طے نہیں کیا گیا تھا۔ دریں اثنا اجلاس کے پیش نظر وادی کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور پورے خطے میں سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ نگرانی بھی جاری رکھی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 939881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش