QR CodeQR Code

اپوزیشن کا وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایس پی کیخلاف ایف آئی آر کا فیصلہ

24 Jun 2021 21:41

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پارلیمانی رہنماء ثناء اللہ بلوچ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن نے آئین کے آرٹیکل 22-اے کے تحت مبینہ اعلیٰ عہدیداران کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، انسپیکٹر جنرل پولیس اور سینیئر سپرٹینڈنٹ پولیس بلوچستان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن رہنماؤں نے اٹھارہ جون کو صوبے کے بجٹ اجلاس میں طاقت کے ناجائز استعمال پر مذکورہ اعلیٰ عہدیداران کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے باقاعدہ طور پر سیشن کورٹ میں پیٹیشن جمع کروا دی گئی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پارلیمانی رہنماء ثناء اللہ بلوچ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن نے آئین کے آرٹیکل 22-اے کے تحت مبینہ اعلیٰ عہدیداران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسترد شدہ، کریمینل اور جرائم پیشہ افراد طاقت کے زور پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں، جس سے بلوچستان کے عوام میں گھٹن اور عدم استحکام بڑھ رہا ہے اور حکومت انہی مسترد شدہ افراد میں پیسے بانٹ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 939884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939884/اپوزیشن-کا-وزیراعلی-آئی-جی-اور-ایس-پی-کیخلاف-ایف-آر-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org