QR CodeQR Code

واشنگٹن، ایرانی جوہری معاہدے میں واپسی کے بجائے ایران کیساتھ مقابلے کا طریقۂ کار اپنائے، صیہونی آرمی چیف

24 Jun 2021 22:31

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کیساتھ ملاقات میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے آرمی چیف ایویو کوخاوی نے درخواست کی ہے کہ اسرائیل اپنی پوری کوشش کریگا کہ اپنے امریکی شراکتداروں کو، ایرانی جوہری معاہدے میں واپسی کے بجائے ایران کے جوہری طاقت بننے سے مقابلے پر قائل کر سکے۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے آرمی چیف نے امریکی مشیر قومی سلامتی کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں صیہونی آرمی چیف سمیت غاصب صیہونی رژیم کے اعلی حکام نے جو بائیڈن کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں واپسی کی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور "جوہری معاہدے کی موجودہ خلاف ورزی" پر زور دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسرائیل اپنی پوری کوشش کرے گا کہ اپنے امریکی شراکتداروں کو، ایرانی جوہری معاہدے میں واپسی کے بجائے ایران کے جوہری طاقت بننے سے مقابلے پر قائل کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیاء و شمالی افریقہ کے لئے امریکی سلامتی کونسل کا نمائندہ برٹ میک گرک (Brett McGurk) اور امریکی صدر کی معاون خصوصی کارا ایبرکرومبی (Cara L. Abercrombie) بھی اس نشست میں موجود تھی جبکہ اس نشست کے بارے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف نے اس نشست کی پوری مدت کے دوران "ایران کو عسکری جوہری ٹیکنالوجی سے دور رکھنے" کے ممکنہ رستوں پر بحث کی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی آرمی چیف کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے خلاف ایک ایسے وقت میں ہاتھ پیر مارے جا رہے ہیں جب اس مقصد کے لئے ایرانی جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی جانب سے 12 جون 2021ء سے ویانا میں جاری مذاکرات کا پہلا دور چند روز قبل ہی ختم  ہوا ہے جبکہ اس حوالے سے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ، ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا موقف ہے کہ وہ اپنے قومی مفاد کے حصول کے بغیر کسی بھی قسم کے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 939901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939901/واشنگٹن-ایرانی-جوہری-معاہدے-میں-واپسی-کے-بجائے-ایران-کیساتھ-مقابلے-کا-طریقہ-کار-اپنائے-صیہونی-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org