0
Thursday 24 Jun 2021 23:03

وزیراعلیٰ بلوچستان کی اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات، سیاسی حالات پر گفتگو

وزیراعلیٰ بلوچستان کی اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات، سیاسی حالات پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے صوبائی اسمبلی کے احاطے میں ہنگامہ آرائی کرکے جمہوری روایات اور قبائلی اقدار کو پامال کیا ہے۔ لہٰذا انہیں اپنی غلطی کو تسلیم کرنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر قانون کے مطابق درج کی گئی ہے، تاہم معاملے کو حل کرنا ہے تو اپوزیشن اسمبلی میں آئے۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی اپوزیشن اور حکومتی ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی بنائیں۔ کمیٹی جو فیصلہ کرے گی، حکومت اسے قبول کرے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ دستاویزات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ترقیاتی اسکیمیں اپوزیشن کے حلقوں میں بھی دی گئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر اور دیگر ساحلی علاقوں میں متعدد ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ خاص طور پر گوادر میں پانی کے مسئلے کے حوالے سے۔ انہوں نے کہا کہ پسنی سے گوادر کو آنے والی پائپ لائن دو ماہ میں مکمل ہو جائے گی، جس پر 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرانی ڈیم سے گوادر تک پائپ لائن منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ اسی طرح ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے گوادر اولڈ ٹاؤن کی بحالی کا منصوبہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے وفاق سے 7 ارب جبکہ صوبائی سطح پر 12 ارب روپے کے پیکج کے تحت کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 939904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش