0
Thursday 24 Jun 2021 23:43

جانی خیل کی آواز سینیٹ میں بھی سننے کیلئے کوئی تیار نہیں، مشتاق خان

جانی خیل کی آواز سینیٹ میں بھی سننے کیلئے کوئی تیار نہیں، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ جانی خیل کے معاملے پر بات کرنے پر چئیرمین سینیٹ نے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر اور سینیٹر مشتاق احمد خان کا مائیک بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جب سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو سینیٹر مشتاق احمد خان نے جانی خیل کے مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت طلب کی، جس پر چئیرمین سینیٹ نے ان کو بات کرنے کی اجازت دینے کی بجائے ان کا مائیک بند کردیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے مائیک بند ہونے کے باوجود اپنی بات جاری رکھی اور چئیرمین سینیٹ سے درخواست کی کہ جانی خیل کے مسئلے پر مداخلت کریں۔ وہاں پر گزشتہ تین ہفتوں سے لوگ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا چاہ رہے ہیں لیکن پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا، شیلنگ اور فائرنگ کی، جس سے تین چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کا یہ کام نہیں کہ وہ اپنی عوام کے خلاف طاقت کا استعمال کرے بلکہ ریاست تو ماں کی طرح ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان کے ساتھ کم از کم بات تو کرے، ان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔ ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔ ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، چادر اور چار دیواری کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ بشری حقوق کی بحالی اور امن چاہتے ہیں۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ میں خود اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر ذمہ داران سے بات کروں گا۔ مشتاق احمد خان نے پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جانی خیل کے مظاہرین کے لئے مغفرت کی دعا بھی کی۔  
خبر کا کوڈ : 939911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش