0
Friday 25 Jun 2021 04:07

صحابہ کرام کی گستاخی اور ناموس رسالت پر حملہ کرنیوالے باہر بھیج دیئے جاتے ہیں، راشد سومرو

صحابہ کرام کی گستاخی اور ناموس رسالت پر حملہ کرنیوالے باہر بھیج دیئے جاتے ہیں، راشد سومرو
اسلام تائمز۔ جمعیت علما اسلام  پاکستان کے رہنماؤں نے کشمیر ایشو پر حکومتی پالیسی کو کشمیر کی فروخت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور مفتی کفایت اللہ پر جیل میں ناروا سلوک اور گرفتاری کو حبس بے جا قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے نعرہ لگایا ہے کہ اس ملک میں لا الہ الا اللہ کا نظام نافذ کیا جائے اس پر ان کو گرفتار کیا گیا ہے، آج صحابہ کرام کی گستاخی کرنے والے اور ناموس رسالت پر حملہ کرنے والے تو خصوصی طیارے سے باہر بھیج دیئے جاتے ہیں اور مفتی کفایت اللہ کو جیل میں بند کردیا جاتا ہے، کیا ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے کلمہ کی بات کی ہے، ہم اسلام کی بات کرتے ہیں اور امن کی بات کرتے ہیں، 29 جولائی کو شہر کراچی میں پی ڈی ایم  اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریگا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ مصباح العلوم محمودیہ منظور کالونی کراچی میں جے یو آئی کراچی کے اضلاع کے ورکرز کنونشن سے سندھ کے جنرل سکریٹری مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عبد الکریم عابد، محمد اسلم غوری، حافظ عبدالقیوم نعمانی، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی، مولانا امین اللہ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا فتح اللہ، مولانا نورالحق، مفتی عبدالحق عثمانی، مولانا عبدالرشید نعمانی، حافظ زین العابدین جلالی ودیگر نے خطاب  میں کیا۔

مولانا راشد خالد محمود سومرو نے کہا کہ میرے سامنے مولانا کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ آپ کو بلوچستان میں حکومت دیتے ہیں، آپ کو سینیٹ میں بھیجتے ہیں آپ ہاتھ ہولا رکھیں، مولانا نے کہا کہ میں ان چیزوں کیلئے سیاست نہیں کرتا میں تو اسلام کے نظام کے نفاذ کیلئے ملک میں سیاست کرتا ہوں، موجودہ حکمران نے کشمیر کو بیچ دیا اور اسکے بعد اسرائیل کو تسلیم کر نے کی باتیں ہوئی، مجھے خلائی مخلوق نے بلاکر کہا کہ مولانا سے کہو کہ راستہ سے ہٹ جائے، قائد جمعیت نے اکابر کے ساتھ ملکر وفاق کے خلاف سازش کو ناکام بنایا تو اداروں نے نئے نصاب بنائے جو جدید نصاب کی باتیں کر رہے ہیں، آج حالت یہ ہے کہ اسلام آباد میں شراب و کباب کی تو اجازت ہے لیکن ملک پاکستان میں مسجد بنانے کی اجازت نہیں ہے،مفتی کفایت اللہ بغیر کسی جرم کے جیل کے اندر ہے، اس ملک کو لاالہ الااللہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن آج اس ملک میں کلمہ گو پر زمین تنگ کردی گئی۔
خبر کا کوڈ : 939936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش