0
Friday 25 Jun 2021 04:49

زبردستی بجٹ منظور کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا محاصرہ کریں گے، حلیم عادل شیخ

زبردستی بجٹ منظور کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا محاصرہ کریں گے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اب سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کو آواز اٹھاتے ہوئے عوامی فنڈز کو لوٹنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایک سازش کے تحت اپوزیشن جماعتوں کے ممبروں کو بجٹ پر اپنا نظریہ پیش کرنے کے لئے ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر حسنین مرزا اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر بدعنوان وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے حزب اختلاف کی پارٹیوں کے اہم رہنماؤں کی تقاریر کے دوران سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پیدا کرنے کی سازش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم پی، جی ڈی اے اور اپوزیشن جماعتوں کے دیگر ممبران وزیراعلی سید مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ کے ممبروں سے بات کرنے اور وضاحت طلب کرنے کے حق سے محروم ہوگئے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ جنہوں نے کرپٹ طریقوں کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے، کوشش کی جارہی تھی کہ وہ اسپیکر سندھ اسمبلی پر دباؤ ڈال کر حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کو سندھ اسمبلی کے فلور پر بولنے کی اجازت دیئے بغیر مالی بجٹ منظور کروائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بجٹ پر تقریر کرنے کی اجازت دیئے بغیر ہی زبردستی بجٹ منظور کیا گیا تو وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کا محاصرہ کریں گے۔ انہوں نے اسپیکر کو خبردار کیا کہ وہ ایوان کی کارروائی چلانے میں غیر جانبدار رہیں۔ حلیم عادل شیخ نے سراج درانی کو مشورہ دیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے دباؤ میں آئے بغیر سندھ اسمبلی کے فیصلے کریں۔
خبر کا کوڈ : 939938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش