0
Friday 25 Jun 2021 04:57

بجلی سے محروم عوام احتجاج کرنے اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

بجلی سے محروم عوام احتجاج کرنے اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سخت گرمی اور حبس میں کے الیکٹرک کی طویل، اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے، NTDC سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود شہر میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی، کے الیکٹرک کے دعوؤں کے برعکس اب تک بن قاسم پلانٹ تھری شروع نہ ہوسکا، بجلی سے محروم عوام احتجاج کرنے اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں، بدترین لوڈشیڈنگ پر عوام کے الیکٹرک کے خلاف شہر میں متعدد علاقوں میں مظاہرے کر رہے ہیں، لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری کے الیکٹرک اور حکومت پر عائد ہوگی، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے، سپریم کورٹ کے الیکٹرک کی بدترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، ایک طرف وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور نئے ایٹمی پاور پلانٹ کا افتتاح کرکے عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے اعلانات کر رہی ہے تو دوسری طرف کے الیکٹرک طویل لوڈشیڈنگ کرکے اہل کراچی پر مسلسل عذاب ڈھا رہی ہے، سخت گرمی کے دوران 8 سے 10 گھنٹوں تک بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، گھروں میں خواتین، بچے و بزرگ شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں، وفاقی حکومت اور نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے اسے مسلسل نواز رہی ہے اور عوام کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، وفاقی حکومت اور نیپرا کا کام صرف کے الیکٹرک کو مراعات اور سبسڈی دینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش