0
Friday 25 Jun 2021 08:42

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ گزشتہ تین ماہ سے نظر بند ہیں۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ بھی ان کی پٹیشن مسترد کر چکی ہے۔ اب انتیس صفحات پر مشتمل پٹیشن سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے اس سے قبل امیر حسین کی سعد رضوی کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس پٹیشن میں 1960 کے آرڈیننس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سعد رضوی کی رہائی سے نقص امن کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔

پٹیشن میں لکھا گیا کہ سعد رضوی کی گرفتاری سے پہلے صوبے میں امن و امان تھا، ان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے حالات خراب کئے گئے۔ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتجاج کرنا ہر جمہوری جماعت کا آئینی حق ہے۔ سعد رضوی کو 12 اپریل کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا۔ پٹیشن میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی حقائق کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اس موقف کہ سعد رضوی کی رہائی سے امن و امان کا مسئلہ ہوگا، کو مسترد کیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 939942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش