0
Friday 25 Jun 2021 10:52

سبی میں دہشتگردوں کے حملے میں FC کے 5 جوان شہید

سبی میں دہشتگردوں کے حملے میں FC کے 5 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگن میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے دوران 2 طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللّٰہ، عباس، بشیر احمد اور سپاہی نور اللّٰہ شہید ہوئے ہیں۔ شہید ظفر علی خان، ہدایت اللّٰہ اور نور اللّٰہ کا تعلق لکی مروت سے ہے، شہید ناصر عباس کا تعلق بھکر سے جبکہ شہید بشیر احمد کا تعلق نصیر آباد سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چند عناصر دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، بلوچستان کا امن ایسے عناصر کے ہاتھوں سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز جان کی قربانی دے کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 939957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش