0
Friday 25 Jun 2021 14:03

دفعہ 370 کی بحالی ناگزیر ہے، محبوبہ مفتی

دفعہ 370 کی بحالی ناگزیر ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے نئی دہلی میں ’کل جماعتی اجلاس‘ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی سے کشمیر کے حوالے سے بہت ہی اچھے ماحول میں بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مودی سے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ کئی طرح کی مصیبتیں سہہ رہے ہیں، وہ مشکل میں ہیں اور 5 اگست 2019ء سے لوگ بہت تکلیف میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے میٹنگ میں کہا کہ 5 اگست 2019ء کو جس غیر آئینی اور غیر قانونی، غیر اخلاقی طریقے سے 370 کو ہٹایا گیا، یہ جموں کشمیر کے لوگوں کو قبول نہیں ہے، جس طرح بی جے پی نے 70 سال کوشش کی 370 ہٹانے کے لئے، جو غیرآئینی طور ہٹایا گیا، ہماری جماعت، جموں کشمیر کے لوگ، آئینی، سیاسی اور جمہوری طریقے سے جدوجہد کریں گے، چاہیے مہینے لگیں یا سال، دفعہ 370 کو بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو دفعہ 370 کی شناخت پاکستان نے نہیں بلکہ بھارت نے دی تھی، اس لئے دفعہ 370 کی بحالی ناگزیر ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے آر پار تجارت کی بحالی اور پاکستان سے بات چیت کرنے کی وکالت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں انہوں نے پکڑ دھکڑ بند کرنے پر زور دیکر کہا کہ کوئی بات کرے تو ملک دشمنی کے کیس درج کئے جاتے ہیں، زور سے سانس لینے پر بھی گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، روز کوئی نہ کوئی قانون جاری ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش