QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی، آئندہ سال کا بجٹ 22-2021ء منظور

25 Jun 2021 12:29

بجٹ منظور ہونے پر اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی۔ اپوزیشن ارکان نے ایوان میں ”گو کرپشن گو“ کے نعرے لگائے، شور شرابے کے باعث اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے کثرتِ رائے سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 22-2021ء منظور کر لیا، بجٹ منظور ہونے پر اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی۔ اپوزیشن ارکان نے ایوان میں ”گو کرپشن گو“ کے نعرے لگائے، شور شرابے کے باعث اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں مالی سال 22-2021ء کا ضمنی بجٹ پیش کیا گیا، وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضمنی بجٹ کے مطالبات زرِ پیش کئے۔ اپوزیشن نے ضمنی بجٹ کے مطالباتِ زر پر کٹوتی کی کوئی تحریک جمع نہیں کرائی، کٹوتی کی تحاریک نہ ہونے پر ضمنی بجٹ کیلئے مطالباتِ زر منظور کر لئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 939974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939974/سندھ-اسمبلی-ا-ئندہ-سال-کا-بجٹ-22-2021ء-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org