0
Friday 25 Jun 2021 16:58

قلات میں پولیس کی کارروائی، چوری کی گاڑی برآمد، ملزم گرفتار

قلات میں پولیس کی کارروائی، چوری کی گاڑی برآمد، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے قلات میں پولیس کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے، جو کراچی سے چوری ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی اور ایس ایچ او نذیر احمد نے کارروائی کرتے ہوئے 2008ء میں کراچی سے پک اپ گاڑی چوری کرنے والے ملزم شجاع الملک ولد خان محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق ضلع قلات سے ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف 412-420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے، تفتیش مکمل کرکے اعلیٰ حکام کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 940017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش