0
Friday 25 Jun 2021 20:35

لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ خطرے کی گھنٹی ہے، حسین محی الدین

لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ خطرے کی گھنٹی ہے، حسین محی الدین
اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ خطرے کی گھنٹی ہے، دہشتگرد اور دہشتگردانہ سوچ ختم نہیں ہوئی، عوام اور اداروں کو آنکھیں کھلی رکھنا ہونگی، بدلتے ہوئے سیاسی، سماجی، معاشی، علاقائی حالات کے تناظر میں مذہبی، سماجی تحریکوں کے درمیان مکالمہ ضروری ہے، اسلام نے ہر موضوع پر رہنمائی مہیا کی ہے۔ عصری تقاضوں کے مطابق اسلام کی تعلیمات دنیا تک پہنچانا ہوں گی۔ اس عظیم دعوتی مشن میں علماء سکالرز کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے نظامت تربیت کے زیر اہتمام 27 جون سے شروع ہونیوالی 4روزہ بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دینی و سماجی تحریکوں کے مابین ہر سطح پر تبادلہ خیال ہونا چاہیے۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت تربیت نے ”بدلتے حالات میں دینی تحریکوں کا کردار“ کے موضوع پر 4روزہ آن لائن سیمینار کا اہتمام کیا ہے، جس کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے۔ سیمینار 30 جون تک جاری رہے گا۔ بین الاقوامی سکالرز موضوع کی مناسبت سے لیکچرز دیں گے۔ آن لائن سیمینار سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی خطاب کریں گے۔ سیمینار سے مفتی ارشاد سعیدی، علامہ محمد رمضان قادری، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ محمد صادق قریشی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، پاکستان میں انتہا پسندی کے پھیلاؤ میں اندرونی، بیرونی عوامل کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 940037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش