0
Friday 25 Jun 2021 20:38

کراچی پولیس کا کارنامہ، 8 سالہ بچے پر 13 سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کا مقدمہ

کراچی پولیس کا کارنامہ، 8 سالہ بچے پر 13 سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کا مقدمہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 8 سالہ بچے کو اس کے اہلخانہ سمیت زیادتی کی نیت سے اغوا کیس میں نامزد کردیا۔ بچے اور اہلخانہ نے ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی، جس میں بچے کے باپ نے دعویٰ کیا کہ میرے بچے کی دو روز قبل ختنہ ہوئی ہے۔ بچے کے باپ نے مؤقف اپنایا کہ ہمارے خلاف منور نامی شخص نے اپنی تیرہ سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کا الزام عائد کیا ہے، ہم پر جھوٹا مقدمہ دائر کیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت دی جائے۔ 8 سالہ بچے اور اہلخانہ کیخلاف 26 مئی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا کے تھانے میں زنا کی نیت سے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 940038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش