0
Friday 25 Jun 2021 20:49

عزیر بلوچ نے سابق صدر آصف زرداری و دیگر کے بھی راز کھول دیئے

عزیر بلوچ نے سابق صدر آصف زرداری و دیگر کے بھی راز کھول دیئے
اسلام ٹائمز۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سرغنہ عزیر بلوچ نے سابق صدر مملکت آصف زرداری، شرجیل میمن و دیگر کے بھی راز کھول دئیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں جمع کرائے گئے گینگ وار کے سرغنہ کے اقبالی بیان میں عذیر بلوچ نے سابق صدر مملکت آصف زرداری، اویس مظفر ٹپی، شرجیل میمن و دیگر کے بھی راز کھول دئیے۔ اعترافی بیان کے مطابق اویس مظفر ٹپی کو آصف زرداری کیلئے 14 شوگر ملوں پر قبضے میں مدد کی، جو کم پیسے دیکر خریدیں گئیں، آصف زرداری کے کہنے پر اپنے گروہ کے 15 سے 20 لڑکے بلاول ہاؤس بھیجے، لڑکوں نے بلاول ہاؤس کے گردہ نواح میں 30 سے 40 بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے، ان بنگلوں اور فلیٹس خریدنے کیلئے آصف زرادری نے انتہائی کم قیمت ادا کی۔ اقبالی بیان میں کہا گیا کہ اس بیان کے بعد خدشہ ہے کہ آصف زرداری اور جن لوگوں کا میں نے نام لیا ہے وہ مجھے اور اہلخانہ کو جانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کے 164 کے بیان پر متعلقہ مجسٹریٹ کو طلب کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 940040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش