?>?> نگر میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، 8 اگست کو پولنگ ہوگی - اسلام ٹائمز
0
Friday 25 Jun 2021 21:53

نگر میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، 8 اگست کو پولنگ ہوگی

نگر میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، 8 اگست کو پولنگ ہوگی
اسلام ٹائمز۔ نگر حلقہ چار میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پولنگ 8 اگست کو ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پبلک نوٹس بزریعہ ریٹرننگ آفیسر 26 جون کو جاری ہوگا اور کاغذات نامزدگی 29 جون کو جمع ہونگے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 3 جولائی تک ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل 8 جولائی تک جمع کروائی جا سکے گی۔ اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 12 جولائی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 13 جولائی کو جاری ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ 16 جولائی کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 940045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش