QR CodeQR Code

نگر میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، 8 اگست کو پولنگ ہوگی

25 Jun 2021 21:53

نوٹیفیکیشن کے مطابق پبلک نوٹس بزریعہ ریٹرننگ آفیسر 26 جون کو جاری ہوگا اور کاغذات نامزدگی 29 جون کو جمع ہونگے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 3 جولائی تک ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ نگر حلقہ چار میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پولنگ 8 اگست کو ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پبلک نوٹس بزریعہ ریٹرننگ آفیسر 26 جون کو جاری ہوگا اور کاغذات نامزدگی 29 جون کو جمع ہونگے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 3 جولائی تک ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل 8 جولائی تک جمع کروائی جا سکے گی۔ اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 12 جولائی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 13 جولائی کو جاری ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ 16 جولائی کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 940045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940045/نگر-میں-ضمنی-الیکشن-کا-شیڈول-جاری-8-اگست-کو-پولنگ-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org