QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا بجٹ تاریخی اور مثالی ہوگا، ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

25 Jun 2021 22:46

امتیاز علی تاج کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ ایک غیر روایتی بجٹ ہوگا جو  ہر خاص و عام کے لئے بڑے سرپرائز و خوشگوار حیرت کا سبب بنے گا۔ سنجیدہ و نیک نیت مخالف و نقاد معترف ہونگے جبکہ دیگر کا ردعمل دیدنی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان امتیاز علی تاج نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا بجٹ اپنے حجم، ترجیحات و منصوبہ بندی کے اعتبار سے تاریخی، مثالی و عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر روایتی ہبجٹ ہوگا جو  ہر خاص و عام کے لئے بڑے سرپرائز و خوشگوار حیرت کا سبب بنے گا۔ سنجیدہ و نیک نیت مخالف و نقاد معترف ہونگے جبکہ دیگر کا ردعمل دیدنی ہوگا۔ یہ بجٹ ان سوالوں کے بھی جواب دیگا جو گزشتہ 7 دہائیوں میں کسی نے پوچھے بھی نہیں۔ بجٹ ان مسائل کا بھی حل پیش کریگا جن کے بارے میں  ماضی کے حکمران سوچنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔ ترجمان حکومت کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ منتخب سیاسی قیادت کی اجتماعی حکمت و بصیرت کا عکاس ہوگا جو مستقبل کے حکمرانوں کے لئے نئے بلند معیار طے کریگا۔


خبر کا کوڈ: 940056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940056/تحریک-انصاف-کی-حکومت-کا-پہلا-بجٹ-تاریخی-اور-مثالی-ہوگا-ترجمان-وزیر-اعلی-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org