QR CodeQR Code

پاکستان امریکا سے بہتر تعلقات کی خواہش رکھتا ہے، وزیراعظم

25 Jun 2021 23:14

نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے ہی ہمسایہ ملک بھارت سے زیادہ امریکا کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے، نائن الیون کے بعد پاکستان نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شامل ہونے کا انتخاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد امریکا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے ہی ہمسایہ ملک بھارت سے زیادہ امریکا کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے، نائن الیون کے بعد پاکستان نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شامل ہونے کا انتخاب کیا تاہم اب افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش رکھتا ہے اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 940057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940057/پاکستان-امریکا-سے-بہتر-تعلقات-کی-خواہش-رکھتا-ہے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org